کراچی میں میاں بیوی گرفتار، ایک کروڑ کی آئس اور ہیروئن برآمد

کراچی: سچل پولیس نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس اور  ہیروئن برآمد کر کے میاں اور بیوی سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت میر ہزار ، اس کی بیوی کزبانو اور سفر کے نام سے کی گئی ہے۔

ان کے قبضے سے 1140 گرام آئس اور 510 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔
ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مین روڈ گوالیار سوسائٹی سپر ہائی وے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان برآمد کی جانے والی منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا چاہتے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں