پی آئی اے کی یورپ میں 4 سالہ پابندی کے اختتام کے بعد پہلی پرواز10 جنوری کو پیرس کیلئے اڑان بھرنے کو تیار

قومی ائیر لائن کی 4 سالہ پابندی کے اختتام کے بعد پہلی پرواز پیرس جانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

4 سال کی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز 10 جنوری کو پیرس جائے گی

ہفتے میں دو پروازیں منگل اور جمعے کو اسلام آباد سے چلائی جائیں گی اور پی آئی اے پیرس کے لیے بوئنگ 777 طیاره استعمال کرے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں یورپی سیفٹی ایسوسی ایشن نے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی تھی اور اس کے بعد پی آئی اے نے اعلان کیا تھا کہ پہلی پرواز فرانس کے دارالحکومت پیرس جائے گی۔

ایوی ایشن حکام نے بتایا تھا کہ یورپی ممالک کے بعد برطانیہ اور امریکا کے لیے پروازوں کی بحالی کا مرحلہ شروع ہوگا اور اس کے لیے ان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں