ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار جنہیں اقوام متحدہ میں ذمہ داریاں تفویض کی جا چکی ہیں وہ رواں ماہ کے وسط میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔ان کی جگہ وزارت خارجہ کی سینئر ڈپلومیٹ ایڈیشنل سیکرٹری ممتاز زہرہ بلوچ جو اس وقت ترجمان وزارت خارجہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی۔ تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر جن کی ذمہ داریوں میں چھ ماہ کے دورانئے کا اضافہ کر دیا گیا تھا وہ اگلےسال مارچ 2025تک موجودہ ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ اس دوران عاصم افتخار اضافی مندوب کے طور پر کام کریں گے۔