فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک میں فائرنگ سے دو تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 2 سکیورٹی اہلکار اور 2 تارکین وطن شامل ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ فرانسیسی پولیس نے حملہ آور کے اعتراف کے بعد اس کی گاڑی سے ہتھیار بھی برآمد کرلیے ہیں۔
حملے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی اور تحقیقات جاری ہیں۔ ڈنکرک کے میئر نے حملے کی نوعیت پر تحقیقاتی عمل کی تصدیق کی ہے۔
حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالےکردیا، ملزم نے 5 افراد کو مارنے کا بھی اعتراف کرلیا۔