دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کاسفیر مقرر کر دیا گیا
واضح رہے کہ سینئر سفارت کار شفقت علی خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ شفقت علی خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وہ روس اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
یہ تقرریاں پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔