ایس ایس پی سجاول کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سیاح جوڑے سے لوٹ مار کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے دونوں موبائل فون برآمد کرلیے گئے
انہوں نے بتایاکہ ایک ملزم مفرورہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں غیرملکی سیاح جوڑا مریم اور یعقوب سائیکل پر 10 ممالک کے بعد سندھ کے سیاحتی مقامات دیکھنے پہنچا تھا جنہیں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا تھا
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیا تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں سے موبائل فون چھینے گئے، نقدی نہیں چھینی گئی اور نہ ہی نقصان پہنچایا گیاتھا
واضح رہے کہ پولینڈ کے دونوں سیاح پچھلے سات ماہ سے سائیکل پر 10 مختلف ممالک سے گھوم کر سجاول پہنچے تھے۔