پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے جمعے سے یورپ کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے اور ساڑھے چار سال بعد پہلی فلائٹ اسلام آباد سے پیرس پہنچ گئی۔
یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے دسمبر 2024 میں پاکستانی ایئر لائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستانی قومی انٹرنیشنل ایئر لائیں’’پی آئی اے ‘‘ کی پرواز پی کے 749 چار سال طویل بندیش کے بعد آج دس جنوری 2025 کو 317مسافر کو اسلام آباد ایئرپورٹ سےپیرس پہنچ گئی ہے
فرانس سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی خوشی اور خیر مقدم ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتے میں دو روز پیرس سے اسلام آباد اور اسلام آباد سےپیرس آیا جایا کرے گی۔
اسلام آباد میں وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فرانس ایمبیسی سٹاف کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا ، تقریب میں وزیر ہوا بازی، سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے شریک ہوئے، سی ای او پی آئی اے عامر حیات، ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے دنیا کی لیڈنگ ایئر لائن تھی، پی آئی اے نے بہت سی ایئر لائنز کو بنانے میں کردار ادا کیا، پھر ہم دوسری ایئر لائنز کے محتاج ہو گئے، جو ہماری پرواز لیکر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسمبلی فلور پر وزیر ہوا بازی کے بیان سے بہت بڑی تباہی آئی ، پورے ساڑھے 4 سال ہمارے اوورسیز پاکستانی ڈائریکٹ یہاں نہیں آ سکتے تھے، انہیں دبئی، دوحہ ، ابوظہبی یا کہیں اور سے فلائٹ لیکر پاکستان آنا پڑتا تھا، سفر بھی مہنگا ہو گیا تھا، رقم بھی زیادہ دینی پڑتی تھی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بیان نے اتنی بڑی تباہی کو جنم دیا، بہت بڑا المیہ ہے کہ یہاں اس طرح کے غلط فیصلوں پر احتساب نہیں ہوتا، آج سے پھر پیرس کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز ہو رہا ہے، آج ایک تاریخی دن ہے۔ وزیر ہوا بازی نے مزید کہا کہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ڈائریکٹ پرواز کو ممکن بنایا، آج ہم عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں، آئندہ دنوں میں برطانیہ، یو ایس اے کیلئے بھی پروازوں کا اجراء ہو گا، پی آئی اے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔
خیال رہے کہ 2020 میں پائلٹس کے لائسنس تنازع پر یورپی ممالک نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔