پاکستان فرانس ایسوسی ایشن کی ٹیم نے یورپین والی بال شوٹنگ ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا
چوہدری جاوید امرہ کی قیادت میں کپتان باز علی رفیق اور کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا
پاکستانی جہاں بھی جاتے ہیں وہاں ایک نیا دیس بنا لیتے ہیں اور اپنے کلچر اور سپورٹس کے ذریعے اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں پاکستان فرانس ایسوسی ایشن صدر چوہدری نوید پکھووال کی صدارت میں گزشتہ بیس سالوں سے پاکستانی کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا امیج بہتر کرنے کے لئے سر فہرست ہے۔ گزشتہ دنوں یورپین والی بال شوٹنگ کے میچ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں منعقد ہوئے جس میں ہالینڈ جرمنی ڈنمارک فرانس کی ٹیموں نے شرکت کی، جس میں یورپ کے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی،
فائنل میچ ہالینڈ اور فرانس کی ٹیموں کے درمیاں کھیلا گیا اور فرانس کی ٹیم نے یہ فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کی -اس ٹیم کی کپتانی چوہدری باز علی ر فیق کی تھی اور مہر فیصل مچھیانہ نے ان کی معاونت کی- جبکہ اس کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کےلئے پاکستان فرانس ایسوسی ایشن کے سنئیر ممبران بھی ٹیم کے ساتھ ہالینڈ گئے ، جن میں چوہدری محمد افضال آف بجاڑآلہ، ممتاز سماجی سیاسی شخصیت چوہدری لالہ جاوید امرہ ، سابق انٹرنیشنل والی بال کھلاڑی چوہدری میاں طارق آف خونن، مذہبی سماجی راہنما چوہدری وحید آف ماجرہ یورپ بھر کی سیاسی سماجی شخصیت نے فرانس کی
فائنل جیتنے والی ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کو دل مبارک باد پیش کی۔
پاکستان فرانس ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو مبارک باد کے پیغامات کے ساتھ حوصلہ افزائی کے لئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔