8فروری کے انتخابات میں بدترین دھاندلی پر پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک شور مچ گیا لیکن پاکستان کے اداروں کو نہ احتساب کا خوف ہے اور نہ ہی قانون کا ڈر ہے ، پی ٹی آئی فرانس

پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے اپنے لیڈر عمران خان کی ہدایت پر 8 فروری کو مینڈیٹ چوری کی خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔
جس میں اورسیز پاکستانیوں ، پارٹی رہنماوں کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی اور نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کی

Screenshot

پروگرام میں حاضرین سے سابقہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ایم این اے NA 66 چوہدری احمد چٹھہ اور سیکٹری جنرل سینٹرل پنجاب چوہدری بلال اعجاز نے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا

ہال جعلی حکومت نا منظور
فارم 47 کی حکومت نا منظور اور سب کا جگری سب کا یار قیدی نمبر 804 کے نعروں سے گونج اٹھا
مقررین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت بیگناہ پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے پی ٹی آئی محب وطن اور جمہوریت پسند سیاسی جماعت ہے اور آئین پاکستان ہر شہری کو سیاست اور جمہوری جدوجہد کا حق فراہم کرتا ہے۔

وطن عزیز میں جمہوریت کو ایک تماشا بنا دیا گیا ہے 8فروری 2024 کو پاکستان کے انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر پورے انتخابی عمل پر ایسا شب ِ خون مارا کہ اس بدترین دھاندلی پر ناصرف یہ کہ پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک شور مچ گیا لیکن پاکستان کے اداروں کو نہ احتساب کا خوف ہے اور نہ ہی قانون کا ڈر ہے

آج ایک سال بعد بھی محب وطن پاکستانی عوام دو ٹوک الفاظ میں اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں 8فروری 2024کے بد ترین دھاندلی زدہ انتخابات اور فارم 47والے حکمرانوں کو مسترد کرتی ہےاور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فارم 45کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سپرد کی جائے ، ملک میں آئین ، قانون اور جمہوریت کی بالا دستی قائم کی جائے

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور کارکنان کی رہائی تک محب وطن اوورسیز پاکستانی فارم 47 کے پیداواروں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں