وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ فرانس
سخت سردی اور بارش میں مودی کے خلاف مظاہرے
پیرس میں بھارتی وزیراعظم مودی کا، دہشت گرد، دہشت گرد مودی دہشت گرد کے نعروں سے استقبال،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پیرس آمد پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سڑکوں پر نکل آئی
مظاہرین کا کہنا ہے مودی قاتل کا دنیا کے ہر کونے میں پیچھا کریں گے ،
اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اور بھارت مخالف نعروں والے کتبے اٹھا رکھے تھے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس کی فضا آزادی کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔
مظاہرین نے مودی اور انڈیا کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی ۔
ریلی کے شرکاء نے
مودی ٹیرورسٹ
انڈیا ٹیرورسٹ
ہم کیا چاہیں آزادی
کشمیر ی مانگیں آزادی
لے کے رہیں گے آزادی
ہے حق ہمارا آزادی
کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد مودی نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے ، لیکن اقوام عالم سورہی ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے ، کشمیریوں کی پر امن اور جمہوری جدوجہد کو روکنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا یے لیکن اس کے باوجود بھارت کی قابض فوج کے سامنے کشمیری ڈٹے ہوئے اور دنیا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی شکل میں دنیا نے ان سے کر رکھا ہے۔
مظاہرے میں سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔