ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں PFUJ مرکزی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداروں کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام اور استقبالیہ دیا گیا
مرکزی ایکزیکٹیو کونسل ممبر احتشام راٹھور، نائب صدر سید اظہر، ایف ای سی شہباز سرور بٹ، حافظ ثناء اللہ مٹو، نزیر رضا ٹانڈہ،شاہد بھٹہ کو مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،
اس موقع پر ضلعی قیادت جناب صدر شاہد چوہدری، جنرل سیکرٹری عرفان مغل، سید عاصم شاہ دیگر بھی موجود
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کا کہنا تھا کہ مثبت صحافت کرنے والے ورکنگ صحافیوں کا پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم کی مرکزی باڈی میں الیکشن جیت کر آنا ضلع گجرات کے لئے بڑا اعزاز ہے اور خوش آئند بات ہے، نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں