“50 لاکھ ڈالر کا گولڈ کارڈ خریدیں اور امریکہ منتقل ہوں: ٹرمپ نے مالداروں کے لیے نئی اسکیم متعارف کرادی

“50 لاکھ ڈالر کا گولڈ کارڈ خریدیں اور امریکہ منتقل ہوں: ٹرمپ نے مالداروں کے لیے نئی اسکیم متعارف کرادی”

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریت کے خواہشمند افراد کے لیے 50 لاکھ ڈالر کا گولڈ کارڈ خریدنے کی اسکیم متعارف کرائی ہے۔

غیر ملکی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کی اپنی پالیسی کے برعکس، ٹرمپ اب مالدار غیر ملکی شہریوں کو امریکا میں کاروبار کرنے اور رہنے کے لیے یہ نئی اسکیم پیش کر رہے ہیں۔ یہ گولڈ کارڈ انہیں امریکی شہریت کے حصول کی اجازت دے گا۔

ٹرمپ نے اس گولڈ کارڈ کو گرین کارڈ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے افراد کو امریکا لائے گا جو یہاں کے شہریوں کو ملازمت فراہم کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، گولڈ کارڈ کی فروخت آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہونے والی ہے، اور اس کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے رجسٹری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کے بے دخلی کے اقدامات جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔

#گولڈکارڈ #ٹرمپ #امریکا #شہریت #مالدار #ہجرت #بزنس #امریکہ_کی_سیاست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں