ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اقبال کو گرفتار کیا جسکے قبضہ سے چرس ،1305 گرام اور ملزم عمران لطیف ساکن کھاریاں سے 1105 گرام ہیروئن برآمد کر کی گئی ۔
جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ ککرالی کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ،ملزم سعود علی ساکن بھوتہ سے راہفل نما پسٹل 30 بور ،اور ملزم سعد علی سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا ۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ گلیانہ محمد انور سرلہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل غنی ساکن بیگہ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا ۔
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل کھاریاں چوہدری شاہد محمود کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ۔اور نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں ۔جنکے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے ۔
