صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر اہم اجلاس جس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر اہم اجلاس جس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کیلئے بلاسود قرضوں کی بے مثال سکیمیں شروع کی ہیں ،ان سکیموں کے پنجاب میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے ،ماضی میں انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ،موجودہ حکومت نے انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں ،پنجاب کی 23سال انڈسٹریل اسٹیٹس کی ڈیجیٹائزیشن کردی گئی ہے،صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ کمالیہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،قائدآباد اور حافظ آباد میں نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئے سروے کرایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں