محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے، جنوبی اضلاع میں دن کے دوران تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، جبکہ مری اور گلیات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ سندھ میں بھی خشک موسم کا راج ہوگا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں