وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیوں، چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا،پاکستان بزنس فورم فرانس نے یہ معاملہ وفاقی وزیر کے سامنے پیش کیاجس پر چوہدری سالک حسین نے فوری ردعمل دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔
چوہدری سالک حسین نے اس مسئلے کو “انتہائی حساس” قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو فوری طور پر انکوائری کرنی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ائیرپورٹس پر خصوصی فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے تاکہ وہ کسی بھی مشکل کا سامنا کیے بغیر ضروری سفری اور قانونی سہولیات حاصل کر سکیں۔ ۔۔