اٹلی کے دارلحکومت روم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کے ساتھ 14 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر اجتماعیزیادتی کی گئی۔ اطالوی خبر رساں ادارے AGI کے مطابق، پولیس نے اس کیس میں چند غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ان میں30 سالہ پاکستانی بھی شامل ھے
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شہر کے مرکزی علاقے میں پیش آیا، جہاں متاثرہ خاتون نے پولیس کو اطلاع دی۔ تفتیش کے بعد حکام نےمختلف شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور کیس کی مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ اس واقعے نے روم اورپورے اٹلی میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے، اور شہری انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہ معاملہ ملک میں غیر ملکیوں کے حوالے سے جاری بحث کو مزید ہوا دے سکتا ہے، جہاں پہلے ہی امیگریشن اور عوامی تحفظ جیسےمسائل زیرِ بحث ہیں۔