بہت غربت دیکھی؛ 4 لوگوں کے کھانے کیلیے دال میں زیادہ پانی ملاتے تھے؛ شاہ رخ

بہت غربت دیکھی؛ 4 لوگوں کے کھانے کیلیے دال میں زیادہ پانی ملاتے تھے؛ شاہ رخ

مجھے اپنے بچپن کی بہت یاد آتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ زندگی کا بہترین وقت ہوتا ہے

بالی ووڈ کے کنگ خان نے انوپم کھیر کے شو میں اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے غریب والدین کے ایک بچے کے اتنا کامیاب انسان بننے تک کی کہانی بیان کی۔ 

اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم چار لوگوں کو کھانا پورا ہوسکے۔

اداکار شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ اُس وقت کسی کو یہ نہیں پتا تھا کہ میں کبھی اس مقام پر پہنچ جاؤں گا۔

سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص، جس کی شکل و صورت اور دماغ محدود ہو، اس مقام تک پہنچ سکتا ہے تو پھر کچھ بھی ممکن ہے۔

اداکار نے کہا کہ بچپن کا دور سب سے اچھا ہوتا ہے۔ جب میں چھوٹا تھا تو سوچتا تھا کہ کب بڑا ہوگا اور آج جب بڑا ہوگیا ہوں تو کہتا ہوں کاش بچپن واپس لوٹ آئے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے والد اور والدہ کی تعلق پشاور سے تھا اور دونوں کا جلد ہی انتقال ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں