عید پر عوام پر مہنگائی کا بوجھ! اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت بڑھا دی۔۔۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عید کے روز مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
اپریل کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کر دیا گیا، جبکہ فی کلو قیمت میں 54 پیسے اضافہ کیا گیا۔۔۔
اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی مزید مہنگی ہو گئی۔