وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت ہر جماعت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، اگر پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلایا جا سکتا ہے۔
تحصیل مریدکے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، اس لیے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں،اگر ملک میں سیاسی استحکام آجائے تو پاکستان تیزی سے ترقی کر سکتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مؤقف ہے کہ وہ حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، جبکہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ سیاسی معاملات سیاسی قیادت کو خود حل کرنے چاہئیں،رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلایا جا سکتا ہے، تاہم ماضی میں پی ٹی آئی نے 14 نام دیے لیکن کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن زیرک سیاستدان ہیں اور وہ کسی بھی( ا-نتش-ا/ر) کا حصہ نہیں بنیں گے،
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دن رات کی محنت سے معیشت درست سمت میں آ رہی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے، جبکہ وزیر اعظم مستقبل میں بجلی اور ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کر سکتے ہیں۔