سبزی منڈی کے آڑ تیوں نے سبزیوں سمیت پیاز ،آلو ،ٹماٹر،ادرک، سبز مرچ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا

لالہ موسیٰ (محمد کامران)سیلاب کا بہانہ بنا کر سبزی منڈی کے آڑ تیوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں چار گناہ اضافہ کر دیا، انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران لمبی تان کر سو گئے،تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں سے سیلاب کا بہانہ بنا کر سبزی منڈی کے آڑ تیوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں چار گناہ اضافہ کر دیا،جبکہ ذخیرہ اندوزوں نے سٹور کئے ہوئے،پیاز ،آلو ،ٹماٹر،ادرک، سبز مرچ کی قیمتوں میں چار گناہ اضافہ کر کے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے،اور رہی سہی کسر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمائیل نے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے نکال دی ہے .کم تنخواہ دار اور دیہاڑی دار مزدوروں کی کمر توڑ دی ہے،شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے،نا جائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ غریب کو دو وقت مل سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں