دولت نگر( سلیم اختر بٹ )
دولت نگر گریڈ اسٹیشن چالو۔۔۔220 وولٹیج پورے
جناب S E واپڈا ملک محمد امین،ایکسین واپڈا طارق علی بریرو،S D O واپڈا چوہدری وقاص گجر کی گریڈ اسٹیشن دولت نگر آمد اور عملے کو گریڈ اسٹیشن دولت نگر کو آن کرنے کا اعلان کر دیا۔جس پر چیئرمین واپڈا سب ڈویژن عزیز بھٹی شہید گجرات چوہدری ساجد ڈوگہ کی قیادت میں عملے نے تمام کنکشن لگا کر 4 فیڈرز کو چالو کر دیا باقی 3 فیڈرز کو کل چالو کر دیا جائے گا۔جس سے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کم وولٹیج کا درینہ مسئلہ حل ہوا۔