کھاریاں (سلیم اختر بٹ )علی پور چٹھہ ریلوے روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ۔مزکورہ گھر زمین بوس۔4افراد شدید زخمی۔مضروبین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔محلہ ریلوے روڈ کے رہاٸشی راجہ محمد عمران کے اہلخانہ گھر کے کچن میں کھانا پکا رہے تھے کہ اسی دوران گیس لیکج سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے سلنڈر پھٹنے کا ایک خوفناک دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجہ میں 22سالہ جبران، 20سالہ عطیہ شہزادی، زوجہ جبران 21 سالہ،24سالہ ارمہ یوسف دھماکہ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گٸی اور مضروبین کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔خطر ناک دھماکہ سے مذکورہ مکان کی دیواریں گر گٸی دروازے،کھڑکیاں تباہ ہوگٸے جبکہ نزدیکی عمارتیں لرز گٸی اور شیشے ٹوٹ گٸے ہیں ۔