کھاریاں (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم پاکستان چوہدری قمر زمان کائرہ نے سابقہ صدر کھاریاں پریس کلب مُحمد زمان احسن کی دعوت پر فرینڈ آف نیچر پاکستان اور پاکستان ریلویز بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن لاہور کی خصوصی تقریب میں بحیثیت چیف گیسٹ شرکت کی ۔ ٹی ڈی سی پی ریسٹورنٹ کھاریاں میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری قمر زمان کائرہ نے پاکستان ریلویز بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن اور فرینڈ آف نیچر پاکستان کی خِدمات کو سراہا اور پاکستان کا مثبت و بہترین تشخص اجاگر کرنے کے حوالے سے مُحمد زمان احسن کے ہمراہ انہیں یادگاری شیلڈز سے نوازا ۔ اس موقع پر خصُوصی شرکاء میں عالمی شہرت یافتہ سیاح و مصنف مقصود احمد چغتائی، چوہدری شکیل احمد برسہ، زاہد بٹ، رانا مُحمد اشفاق، اظہر صدیق (لاہور)، معروف خطاط و مصور رزاق الٰہی انصاری، جبار ساگر، طاہر رشید، علاؤالدین خٹک، تنویر قریشی ودیگر شامل تھے ۔ بعد ازاں لاہور سے آنے والے وفد نے قومی ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کے مزار لادیاں تحصیل کھاریاں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔