منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں،

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں، منشیات سپلائرز کے خلاف ضلع بھرمیں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ

گجرات پولیس نے ماہ رواں کے پہلے ہفتہ کے دوران خصوصی آپریشن کے دوران 31منشیات سپلائرز کو پابند سلاسل کیا۔ جن سے مجموعی طور پر 21کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار کئے گئے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔

شہری منشیات فروشوں کے خلاف جہاد میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ اس برائی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں