بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے الیکشن سیکرٹری بار کے امیدوار چوہدری رفاقت علی نے کہا ہے بے لوث خدمت میرا منشور ہے ۔

کھاریاں(سلیم اختربٹ)بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے الیکشن میں سیکرٹری بار کے اُمید وار چوہدری رفاقت علی ایڈووکیٹ آف جوڑا نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے وکلاءکی بے لوث خدمت میرا منشور ہے اگر وکلاءبرادری نے اعتماد کا اظہارکیا تو بار کے تقدس اور وکلاءبرادری کے وقار کو بلند کر تے ہوئے بار اور بینچ کے درمیان بہتر تعلقات استوار کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزمقامی صحافیوں اور بار کے وکلاء سےاظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اُمیدوار سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کھاریاںچوہدری رفاقت علی ایڈووکیٹ آف جوڑا کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، اور عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کی ،آئندہ بھی اس مشن کوجاری رکھیں گے،کامیاب ہوکر وکلاءبرادری کی فلاح و بہبود کےلئے بلا تفریق اقدامات کروں گا، سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کےلئے مربوط اقدامات کئے جائیں گے نئے وکلاءکےلئے چیمبرز کا قیام ہمارے منشور میں شامل ہے،ہم وکلاءبرادری کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کھاریاںبار میں ایک جدید ڈسپنسری بنائیں گے ،وکلاءکو تربیتی ورکشاپس کےلئے بہترین ماحول مہیا کریں گے ، تاکہ ان کی پروفیشنل اسکل میں مزید نکھار پیدا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں