کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیرقیادت پولیس کا چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ اور ان کی ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم بلال بشارت ساکن معین الدین پورکو گرفتار کرکے 2موٹر سائیکل برآمد کئے۔ جبکہ چوری کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان 1۔غلام شبیر ساکن تخت ہزارہ 2۔ غلام ذاکر ساکن ضلع بہاولپورکو گرفتار کرکے 25ہزار روپے نقدی اور 2پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔
ایس ایچ او تھانہ گلیانہ اور ان کی ٹیم نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب تین ملزمان 1۔ سانول بٹ۔2۔ولید ملک۔3۔ امیر عالم سکنائے گلیانہ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ مالیتی 3لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس