پیرس : سیلاب زدگان کیلئےفرانس میں مقیم اوورسیز پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کیطرف سے2 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد نقد امداد

فرانس(حمید چوہدری سے)پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فرانس میں مقیم پاکستان و کشمیری کمیونٹی نے الخدمت فاونڈیشن پر اعتماد کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد یورو کے فنڈ جمع کروائے،


،فنڈ ریزنگ تقریب میں فرانسیسی اعلی عہدیداران، سفارتخانہ پاکستان کے عملے اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

یورپ کے دیگر ممالک کی طرح فرانس کے شہر پیرس میں بھی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے الخدمت فاونڈیشن کے پلیٹ فارم پر پیری فت میں واقع راول میرج ہال میں فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا،

تقریب میں فرانسیسی مئیرز ،ڈپٹی مئیرز، ایم این اے ،، قائمقام سفیر پاکستان فرانس، صحافی برادری ،،خواتین اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی،

تقریب میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور انکے نمائندوں نے شرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم سے ہوا، پاکستان اور فرانس کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں جس کا احترام محفل کے شرکاء نے کھڑے ہوکر کیا،

ابتدائیہ میں چئیرمین مسلم لیگ ن راجہ علی اصغر نے فرانسیسی حکام و پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں آئے سیلاب کی صورتحال سے تفصیلی بریف کیا ، اس دوران سیلابی متاثرین پر بنی الخدمت کی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی،

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے فنڈ ریزنگ تقریب میں ویڈیو لنک خطاب کیا انکا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی جس وقت سیلاب آیا تو بغیر سوچے سمجھے جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے ہزاروں رضاکاروں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا،

انہوں نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں اور بڑھ چڑھ کر تعاون کریں، انہوں نے یقین دلایا کہ بھیجی جانیوالی امداد شفاف طریقے سے سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی،
فنڈ ریزنگ تقریب میں پاکستان و کشمیری کمیونٹی نے الخدمت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنا دل بڑا کیا اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک لاکھ یورو سے زائد فنڈ جمع کروائے ۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔

جس قدر جانی و مالی نقصان ہو چکا‘ اس کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے‘ تاہم یہ نقصان اس قدر ہے کہ جس کو پورا کرنے میں کئی برس درکار ہونگے۔

پاکستان سے باہر انسانی ہمدردی رکھنے والے ممالک بھی پاکستان اور اہل پاکستان کی ان مشکلات اور تکالیف کا احساس رکھتے ہیں اور مشکل کی ان گھڑیوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آخر میں سیلاب متاثرین سمیت ملک وقوم کی ترقی کیلئے دعا کی گئی

رگنائزر فنڈ ریزنگ کمیٹی راجہ علی اصغر، چوہدری اشفاق جٹ ، محسن گوندل، بلال جٹ، فیصل سعید، چوہدری شہباز کسانہ، چوہدری افضل لنگاہ، چوہدری یاسر مردان ، ساجد ویرووال، چوہدری افراسیاب۔ ،چوہدری نعیم، سید شاہ زیب ارشد، میاں امجد ، قاری فاروق احمدگورسی ،بابر وڑائچ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں