امارات میں ملازمت کیلئے 18 اسکلز کی مانگ میں اضافہ

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کیلئے 18 اسکلز کی مانگ میں اضافہ ہوچکا ہے اور کمپنیاں ان مخصوص مہارتوں کے حامل افراد خدمات حاصل کر رہی ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کسی بھی کام کے لیے تعلیمی قابلیت جتنی ضروری ہوتی ہے اسی طرح ہنر بھی ضروری ہے، بڑھتی ہوئی مسابقت کے ساتھ بہت سے کرداروں کے لیے مخصوص مہارت لازمی ہو گئی ہیں، یہ مہارتیں نہ صرف لوگوں کو پیشہ ورانہ محاذ پر بڑھنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ ایک بہتر ملازمت کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
YouGov کے تعاون سے جابس پورٹل Bayt کی طرف سے کئے گئے تازہ ترین سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی 56 فیصد کمپنیاں اگلے 3 ماہ میں نئی بھرتیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، 70 فیصد اگلے سال بھرتی کرنے کا سوچ رہی ہیں، تقریباً 50 فرمیں پانچ یا اس سے کم ملازمتیں، 25 فیصد 6 سے 10 کے درمیان، 7 فیصد 11 سے 20 کے درمیان اور 2 فیصد نے 51 سے 100 کے درمیان نئی ملازمتیں لانے کا منصوبہ بنایا ہے جب کہ 5 فیصد کمپنیاں 100 سے زیادہ ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ عربی اور انگریزی میں اچھی بات چیت سب سے زیادہ مطلوبہ مہارت ہے جسے آجر کسی امیدوار میں تلاش کرتے ہیں کیوں کہ تقریباً 62 فیصد آجر عربی اور انگریزی بولنے والے امیدواروں کو ترجیح دیتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات ایک کثیر الثقافتی معاشرہ ہے اور 200 سے زیادہ قومیتوں کا گھر ہے، درج ذیل میں 18 مہارتوں کی فہرست دی گئی ہے جن کی آجروں میں سب سے زیادہ مانگ ہے؛

1.عربی اور انگریزی زبان کی مہارت

2.ٹیم پلیئر/کوآپریٹو/لچکدار

3.دباؤ میں کام کرنے کی صلاحیت

4.اچھی قائدانہ صلاحیتیں

5.قابل اعتماد/دیانت دار

6.اچھی گفت و شنید کی مہارت

7.موثر/پروڈکٹِو

8.پرجوش/ منفرد کام کی خواہش

9.نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت

10.تخلیقی صلاحیت

11.متعلقہ صنعت کا تجربہ

12.اچھی تکنیکی/تجزیاتی مہارت

13.ملازمین کو انتظامی امور میں چلانے کی صلاحیت

14.اپنا کام اچھے سے جاننے والا

15.اچھے رابطے/پیشہ ورانہ نیٹ ورک

16.مقامی کام کا تجربہ

17.کثرت سے ملازمتیں نہ بدلنا

18.علاقائی کام کا تجربہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں