فرانس (حمید چوہدری سے)پیرس قومی اسمبلی میں اراکین اسمبلی کے ساتھ پاکستان میں سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلی کے موضوع پر کانفرنس ،
کانفرنس کا انعقاد نو منتخب ممبر قومی اسمبلی مسٹر Martens Carlos Bilongo کی کاوش سے کیا گیا یاد رہے مارٹن کارلوس بلنگو کا تعلق پاکستانی کمیونٹی کے اکثریت علاقے وال دو آز کے حلقہ پانچ سے ہے اپنی انتخابی مہم کے دوران انھوں نے وعدہ کیا تھا کی وہ منتخب ہونے کے بعد پاک فرانس تعلقات کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے
جس میں پاک گروپ سپورٹس فرانس کے چوہدری رخسار احمد خان , ڈپٹی میئر سارسل شائستہ راجہ, ڈاکٹر زوہیب معروف ،چوہدری ماجد چیمہ نے ان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا
کانفرنس میں پاکستان ایمبیسی کی جانب سے چارج دی افئیر مادام حذیفہ خانم ، پریس اتاشی دانیال عزیز ، اور سیکنڈ سیکٹری ارسلان میر نے نمائندگی کی اس موقعہ پر چارج دی افئیر قائم مقام سفیر مادام حذیفہ خانم نے تفصیلی بریفنگ دی اور پاکستان میں سیلاب کی تباکاریوں ، درپیش مسائل ، ان کے حل کیلئے اقدامات اور ضرویات پر روشنی ڈالی
ممبر فرنچ قومی اسمبلی مسٹر مارٹن کارلوس بلنگو نے ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے بڑھتے اثرات پر خطہ میں پاکستان کی اہمیت کے پیشِ نظر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تجاویز دیں
اور آئندہ 3 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس مسئلہ اور سیلاب کے حوالے سے اسمبلی فلور پر لانے کا اعیادہ کیا
کانفرنس میں مشترکہ ایسوسی ایشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جس میں انھوں نے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی ، خوراک کی کمی کے حوالے سے مسائل سے متعلق اب تک کے اقدامات اور اپنے آئندہ منصوبوں پر روشنی ڈالی
کانفرنس میں شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز دیں جن کی روشنی میں آئندہ ایک منظم روڑ میپ بنانے کا ازم کیا گیا
کانفرنس میں سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فرانس چوہدری ماجد چیمہ نے بلین ٹری منصوبہ اس کی اہمیت اور پوری دنیا کی طرف سے اس کی پریزائی کو اُجاگر کرتے ہوئے فرنچ حکومت سے اس کے لیے امداد کا مطالبہ کیا جس کو نوٹ کرتے ہوئے اگلے اسمبلی اجلاس میں اٹھانے پر اتفاق ہوا
کانفرنس کے آخر میں ممبر قومی کارلوس بلنگو نے اس حوالے سے پاکستان ایمبیسی اور کمیونٹی کے ساتھ مل پاک فرانس تعلقات اور مل کر کام کرنے پر زور دیا اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا بھی کیا۔