سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بابراعظم کابطور کپتان اتنی سست رفتاری سے بیٹنگ کرنا غلط تھا۔بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بابراعظم بطور کپتان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں اتنی سست رفتار بیٹنگ کیسے کرسکتے ہیں، آپکی ایسی بیٹنگ نے پاکستان کو ابتدا سے گہری پریشانی میں ڈال دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی بیٹنگ کی کوششوں سے مایوس ہوااور بابراعظم میری کتاب میں بہت عام کھلاڑی کے روپ میں نظر آئے۔واضح رہے کہ اتور کو کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں کپتان بابراعظم نے 28گیندوں پر 32رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر محض 137رنز اسکور کرسکا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور عادل راشد نے بہترین گیند کا مظاہرہ کیا تھا، دونوں نے بالترتیب 5وکٹیں حاصل کی تھیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی تھی تاہم بین اسٹوکس کے شاندار 52رنز نے انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کروایا۔