ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،
منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی،
2من کے قریب کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن،آئس،چرس اور افیون برآمد،3منشیات سپلائرگرفتار،مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کھاریاں سے ڈنگہ کی جانب آنے والی کوسٹر میں سوار منشیات فروش بھاری مقدار میں منشیات ڈنگہ کی جانب لے کر جارہے ہیں، اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دے کر ناکہ بندی کر دی۔کوسٹر قلع چوک پر آکر رکی تواس میں سے 2افراد نکلے جنہوں نے ہاتھ میں توڑے پکڑ رکھے تھے، جن کو پولیس نے مشکوک جان کر حراست میں لے لیا۔ جبکہ توڑوں کی تلاشی لینے پر ان میں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔غلام حسین ولد امام بخش سکنہ میاں چنوں ضلع خانیوال 2۔صفت اللہ سکنہ ضلع نوشہرہ3۔عنائیت اللہ سکنہ ضلع پشاور شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر2من کے قریب منشیات برآمد ہوئی،جس میں 4کلو گرام سے زائد ہیروئن،36کلو گرام چرس،36کلو گرام سے زائد افیون اورآئس شامل ہے۔سمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی کوسٹربھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں، پکڑی گئی منشیات گجرات سمیت مختلف شہروں میں سپلائی کرنا تھی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں،منشیات کا زہربے شمار قیمتی جانیں لے چکا ہے۔ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
ترجمان گجرات پولیس