ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک جاری ۔

ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،
6ناجائز اسلحہ بردار اور منشیات فروش گرفتار،3عدد پسٹل 30بور،رائفل 12بور،1کلوگرام سے زائد چرس اور شراب برآمد،مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی میں ملزم کامران خان ولد ضابطہ خان سکنہ ضلع مردان کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے ملزم شفقت انصار ولد ملازم حسین سکنہ ڈھوری کو پسٹل30بورسمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم واحد عزیز ولد عزیز الرحمن کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار وقاص ولد ظفر اقبال سکنہ لکھنوال کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے رائفل 12بوربرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا۔
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عثمان شاہد ولد شاہد محمود سکنہ ضلع گجرات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، اس کے قبضہ سے 1160گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ تھانہ صدر گجرات پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر اویس ولد جمشید اختر سکنہ محلہ کالو پورہ گجرات کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے شراب برآمد کر لی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں