ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔

ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔
ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران 9ملزمان گرفتار،5عدد پسٹل، ریوالور، موٹرسائیکل،شراب، چرس اور نقدی 70ہزار،برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تھانہ دولت نگر پولیس نے منشیات فروش محمد شفیق عرف منگا سکنہ مہسم گجرات کے قبضہ سے 1260گرام چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے کاروائی کرتے ہوئے عابدہ گینگ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔ عابد حسین سکنہ وزیرآباد 2۔ الماس عرف علی سکنہ وزیرآباد 3۔ ابرار عرف زین سکنہ گکھڑ4۔ ارسلان سکنہ فتح بھنڈ 5۔ رضوان عرف جانا سکنہ وزیرآباد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ نا جائز اسلحہ 5عدد پسٹل 30بور برآمد کیے۔
ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ریاض احمد سکنہ سکھیکی کوگرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ موٹر سائیکل اور 70000ہزار روپے نقدی برآمد کرلی۔دوسری کاروائی میں شراب سپلائر ملزمان 1۔ اسد عباس سکنہ جلالپورجٹاں 2۔ علی رضا سکنہ ٹانڈہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے ریوالوار 32بور اور شراب برآمد کر لی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں