پولیس بھرتی کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان میں اپنے بھائی کی جگہ قدو چھاتی کی پیمائش کروانے والا ملزم گرفتار۔
ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق پولیس لائن گجرات میں کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے۔ امیدوار ان کے قد و چھاتی کی پیمائش کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک امیدوار گلفام عباس ساکن محلہ علی پورہ گجرات نے اپنی جگہ پر اپنے سگے بھائی زرغام عباس کو بھیج دیا تھا۔ تاکہ نوسربازی کر کے قدو چھاتی کی پیمائش کروائی جا سکے موقع پر موجود پولیس ٹیم نے شناخت ظاہر ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔
ڈی آئی جی عمران احمر اور ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ بھرتی خالصتاً میرٹ پر کی جائے گی جعلسازی اور نوسربازی کے مرتکب امیدوار ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان گجرات پولیس