کھاریاں شہر کا اوور ہیڈ برج ڈنگہ روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ریلوے پھاٹک کی دونوں سڑکیں گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹی ہوئی ہیں ۔دکاندار پریشان حال ہیں ۔ریلوے پھاٹک کے اوور ہیڈ برج کے داخلی اور خارجی راستے کھڈوں میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔ادھر کھاریاں سرو س روڈز کا منصوبہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان لٹک رہا ہے۔این ایچ اے کچھ کر رہی ہے نہ ہی صوبائی حکومت کو کوئی فکر ہے۔کھاریاں کے عوام بے یارو مددگار ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔