فیفا ورلڈ کپ

فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے برازیل کو پہلے کوارٹر فائنل میں پینلٹیز پر شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر2کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

کروشین گول کیپر لِواکووچ نے برازیل کے روڈریگو کی پینلٹی کا شاندار دفاع کیا

ناک آؤٹ مقابلے میں برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں مقررہ 90 منٹ کے کھیل میں کوئی گول کرنے سے قاصر رہیں۔

تاہم، پہلے اضافی ہاف کے اضافی وقت میں نیمار نے برازیل کی جانب سے گول کر کے ٹیم کو کروشیا پر برتری دلائی جس کو کروشیا کے برُونو پیٹکووچ دوسرے اضافی ہاف میں(117 ویں منٹ میں) برابر کرتے ہوئے برازیل کے حق میں جاتے کھیل کو پینلٹیز کے مرحلے میں لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں