پریس ریلیز مدت ملازمت پوری ہونے پرمحکمہ سے ریٹائرڈہونے والے ڈی ایس پی راجہ زاہد نعیم کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب
آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی راجہ زاہد نعیم مدت ملازمت مکمل ہونے پر محکمہ سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔جن کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سیدغضنفر علی شاہ ، پولیس افسران ،عملہ دفاتر پولیس نے شرکت کی ۔جنہوں نے ڈی ایس پی صاحب کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
اس موقع پرریٹارڈ ہونے والے ڈی ایس پی راجہ زاہد نعیم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پولیس میں گزرا ہوا وقت انہیں ہمیشہ یاد رہے گا ۔ الوادعی تقریب کےاختتام پر ڈی پی او گجرات نےڈ ی ایس پی راجہ زاہد نعیم کوتعریفی لیٹراور اعزازی شلیڈدی ۔
ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا ڈی ایس پی راجہ زاہد نعیم نے محکمہ کے لیے خدمات نہایت ایمانداری سے انجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ترجمان گجرات پولیس