اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ تحصیل کھاریاں کے اوور سیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ تحصیل کھاریاں کے اوور سیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھاجسے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پورا کیا ہے ۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ دی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں اوورسیز پاکستانی ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیشنل معیار کی سہولتوں سے آراستہ رہائشی کالونی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے ۔رہائشی یونٹس میں ملک بھر کے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر حاصل کرنے کے یکساں مواقع دیے جائیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کا ڈیٹا نادرا کے ذریعے اکٹھا کیا جائے گا۔میرٹ پر الاٹمنٹس ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن UKلائیرز ونگ کے صدر چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ نے روزنامہ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا جو نجی دورے پر اس وقت کھاریاں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار خود اس منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں ۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کی فزیبلٹی تیار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا قیام میاں محمد شہباز شریف کا کارنامہ ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں مخلصانہ کوشش کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں