ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت تھانہ ڈنگہ پولیس کانا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔
5ملزمان گرفتار3عدد رائفل اور 2عددپسٹل30بور، برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جس میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل میاں محمد ریاض،ایس ایچ اوتھانہ ڈنگہ انسپکٹر سرفراز احمد اور دیگر پولیس ملازمان شامل ہیں۔جنہوں نے علاقہ بھرمیں کاروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ندیم علی ولد محمد انور سکنہ منگوال غربی 2۔ محمد طیب ولد اظہر نعیم سکنہ منگوال غربی 3۔اسامہ نوید ولد عبدالنوید سکنہ ڈنگہ 4۔ محمد قیصرولد مقصود احمد سکنہ ڈنگہ 5۔عادل وقاص ولد ریاست علی سکنہ سمبڑیال شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 3عدد رائفل اور 2عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیے۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس