ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔
07ملزمان گرفتار، 4.5کلو گرام سے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SI انجم شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے2 بد نام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔محمد افضل ولد محمد اکرم سکنہ قطب آباد گجرات 2۔ عامر شہزاد ولد ہاشم علی سکنہ محلہ فیروز آباد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ 1.5کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔
تھانہ صدر لالہ موسی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عدنان میاں ولد میاں خاں سکنہ ڈھومیانہ چک کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے1400گرام چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIمہدی خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔محمد مبین ولد سلیم اختر سکنہ گجرات2۔ احسن محمود ولد رفعت محمود سکنہ گجرات3۔ سلیمان بٹ ولد تنویر صادق سکنہ گجرات4۔ محمد عمرولد محمد رمضان سکنہ گجرات شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 1کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس