کھاریاں (پریس ریلز)کھاریاں پریس کلب کا باضابطہ اجلاس عادل ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ میں کھاریاں پریس کلب کے صدر چودھری محمد انور چوہان کی زیر صدارت
ہواجس میں کھاریاں پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی جن میں صدر چودھری محمد انور چوہان ،جنرل سیکرٹری ارسلان ریاض ،فنانس سیکرٹری عتیق لال،سینئر نائب صدر چودھری قربان گجر،نائب صدر چودھری جاوید وڑائچ، سیکرٹری اطلاعات سلیم بٹ
،سابق صدر کھاریاں پریس کلب زمان احسن،،چیئرمین الیکشن بورڈ و سینئر صحافی احسان الحق،سینئر صحافی کھاریاں پریس کلب حاجی گل بخشالوی اور میاں طاہر رشید شامل ہیں۔
کھاریاں پریس کلب کے باضابطہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کیا گیا۔بعدازاں جنرل سیکرٹری کھاریاں پریس کلب نے اجلاس کا ایجنڈا کابینہ اور ممبران کے سامنے رکھا جس پر ممبران سے مشاورت کی گئی اور ان کے خیالات سے استفادہ کیا گیا۔کھاریاں پریس کلب کے اس اجلاس میں بقیہ عہدیداران کا تعین ممبران و کابینہ سے مشاورت کے بعد باہمی رائے سے کر دیا گیا جس میں جوائنٹ سیکرٹری میاں طاہر رشید، سیکرٹری تقریبات رزاق انصاری ، ،چیئرمین مجلس عاملہ حاجی گل بخشالوی جبکہ چیئرمین مجلس عاملہ کے ممبران اشفاق شاہین اور شبیر انجم شامل ہیں۔
سابق صدر کھاریاں پریس کلب زمان احسن نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کھاریاں پریس کلب کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے اور منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کے پروپیگنڈوں کو نہ پہلے کامیاب ہونے دیا ہے اور نہ آئندہ ہونے دیں گے اور جیت انشاء اللہ ایک دن سچ اور حق کی ہو کر رہے گی اور شر پسند عناصروں کو منہ کی کھانا پڑے گی
آخر میں صدر کھاریاں پریس کلب نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ممبران کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیں اس اہل سمجھا اور عزت بخشی اور انشاء اللہ بحیثیت صدر کھاریاں پریس کلب آپ کی توقعات پر پورا اتروں گا اور کھاریاں پریس کلب کے وسیع تر مفاد کیلئے درپیش قربانیاں دینے اور کھاریاں پریس کلب کا عزت و وقار میں اضافہ کیلئے ہمہ تن کوشاں رہوں گا،اجلاس کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا