سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کی رہائش گاہ گجرات پر پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا چھاپہ

گجرات (بیوروچیف ) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مونس الہٰی نے ان کے گھر پولیس اور ایف آئی اے کے چھاپے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پولیس موبائلز نظر آ رہی ہیں۔ مونس الہٰی نے کہا کہ پولیس، ایف آئی اے سمیت دیگر لوگ ایک بار پھر کنجاہ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ یہ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے گھر پر چھاپے مار کر آپ ہمیں عمران خان کو چھوڑنے پر مجبور کرسکتے ہیں تو ایک بار پھر سوچ لیں۔


دوسری جانب چوہدری پرویز الہٰی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ سندھ ہائیکورٹ سے اپنی ضمانت کروانے کیلئے جا رہے تھے۔ سندھ پولیس نے ان کے اس الزام کی تردید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں