وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا بدھ کے روز ہونیوالا دورہ ترکیہ ملتوی

اسلام آباد (بیوروچیف ) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بدھ کے روز ہونیوالا دورہ ترکیہ ملتوی کردیا ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم نے دورہ ترکیہ زلزلے کے بعد ہونیوالے امدادی کاموں اورکل ہونیوالے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے باعث ملتوی کیا ۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے ہمراہ ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ جانے کا فیصلہ کیا تھا،دونوں رہنماﺅں نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا جبکہ اس موقع پر شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات بھی متوقع تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں