گجرات پولیس کی پتنگ فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کا روائیاں جاری،

گجرات پولیس کی پتنگ فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کا روائیاں جاری،
80پتنگیں ، 6دھاتی ڈوریں ،3عدد پسٹل9mm اور 1عدد پسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی پتنگ فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ اس سلسلہ ایس ایچ او لاری اڈا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان شوکت سکنہ حسین کالونی گجرات سے 70پتنگیں اور 6دھاتی ڈوریں،جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے ملزم محسن ندیم ولد ندیم سکنہ سرائے عالمگیر سے 10عدد پتنگیں برآمد کرلیں ۔
جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ رحمانیہ پولیس نے وقار علی ولد محمد عنائیت سکنہ روپووال سے پسٹل 9mm، تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے محمد اکرم ولد طارق محمود سکنہ لالہ موسیٰ سے ایک عدد پسٹل 9mmبرآمد کرلیا ۔ تھانہ ڈنگہ پولیس نے ملزمان محسن علی سکنہ گوڑھا ہاشم سے پسٹل9mmجبکہ ملزم جمعہ خاں ولد قمر دین سکنہ منڈی بہاولدین سے پسٹل 30بو ربرآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ٍٍ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اسد مظفر نے کہا کہ پتنگ فروشی سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جہاں کہیں بھی پتنگ فروشی ہوتے ہوئے نظر آئے فوری 15پر اطلاع دیں ۔اسطرح اسلحہ کلچر کو معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں