گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا روائیاں جاری!

گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا روائیاں جاری!
6 ملزمان گرفتار، رائفل 223بور،پسٹل 30بوربرآمد،شراب کی چالو بھٹی بھی پکڑ لی، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم شہزادولد عبدالروف سکنہ جنڈ شریف کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرSIمجاہد عباس نے نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم ظفر علی ولد فرمان علی سکنہ مردان کو رنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے رائفل 223بور معہ روند برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ SI محمد اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کرشراب کشید کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ غلام عباس ولد محمد عنائیت 2۔ وارث علی ولد اللہ دتہ 3۔ جاوید ولد عدالت خاں 4۔ عباس علی ولد دیوان علی سکنائے ٹانڈہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے460لیٹر لہن، 30بوتل شراب برآمد ہوئی جبکہ شراب کشید کرنے والے آلات بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ٍٍ
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں