گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسی کی کاروائی!
سوئمنگ پول سے سولر پلیٹیں اور دیگر سامان چوری کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
مال مسروقہ مالیت 10لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صابر کوٹ کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ صابر کوٹ کے پاس میں نے سوئمنگ پول بنا رکھا ہے جس میں سولر پلیٹ وغیرہ نصب کروا رکھی تھیں۔مورخہ 04-02-2023 صبح سوئمنگ پول پر گیا تو دیکھا سامان بکھرا پڑا ہوا اور سولر پلیٹیں اور ہیڈ لائٹ وغیرہ کسی نا معلوم چور نے چوری کر لی ہیں۔
اطلاع موصول ہونے پر تھانہ صدر لالہ موسی پولیس نے فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل محمد رمضان کمبوہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔جنہوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا لاتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ بخت نواب ولد سید نواب 2۔ نور نواب ولد سید نواب سکنائے نوشہرہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ سولر پلیٹیں مالیت 10لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی اور اسلحہ نا جائز پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ جن کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے
ترجمان گجرات پولیس