گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کا روائیاں جاری

گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کا روائیاں جاری!
6 ملزمان گرفتار،تین کلو گرام چرس، شراب،ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں تھانہ ٹانڈہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد ولد خالد رضا سکنہ ٹانڈہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 1130گرام چرس برآمدکرلی۔
تھانہ بولانی پولیس نے ملزم محمد آصف ولد شبر یز حسین سکنہ ہرچال سے شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ڈنگہ پولیس نے ملزم نعمان سکنہ چکوڑی بھیلوال سے شراب برآمد کرلی۔ تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس نے ملزم تصور حسین ولد غلام رسول سکنہ ڈھلو شرقی سے پسٹل 30بو ر اور ملزم محمد عرفان ولد محمد اشرف سکنہ رانجھا جھمٹ سے چرس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ شاہین چوک پولیس نے ملزم مظہر حسین ولد صابر حسین سکنہ ٹبی کھوڑیاں سے 1400گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ٍٍ
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں