محسن نقوی اقتدار سے نکلا تو سیدھا پھانسی گھاٹ جائے گا: فواد چوہدری

لاہور (ڈیسک رپورٹ) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کڑی تنقید کا نشان بناتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی جب اقتدار سے نکلے گا تو سیدھا پھانسی گھاٹ جائے گا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دیکھیں گے محسن نقوی کب تک اقتدار سے چمٹا رہتا ہے، انصاف وکلا ونگ کے مطابق علی بلال شہید کے والد کو جنازے کے بعد اغوا کر لیا گیا۔ وہ اور ان کے خاندان کے لوگ پولیس حراست میں ہیں۔ اب وہی ہو گا جو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پولیس حراست سے ویڈیو آئے گی، ہم نے محسن نقوی اور پولیس کو معاف کیا لیکن یہ ملک ان کو معاف نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں