زمان پارک سے پولیس پیچھے ہٹ گئی، علاقہ خالی کر دیا، وکلاءکا ڈنڈے اٹھا کر زمان پارک کی طرف مارچ

لاہور (ڈیسک نیوز) زمان پارک سے پولیس پیچھے ہٹ گئی، علاقہ خالی کر دیا، ایک ہزار وکلا نے ڈنڈے اٹھا کر زمان پارک کی طرف مارچ شروع کر دیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے سڑک بالکل خالی کر دی، پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ہزار سے زائد وکلا ڈنڈے اٹھا کر زمان پارک کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ پولیس عمران خان کے گھر میں داخل ہو نے کو تھی، مرکزی دروازہ کھولنے کی کوشش ہو رہی تھی، کچھ اہلکار دیواروں پر بھی چڑھ گئے تھے کہ اچانک اطلاع پر کہ مشتعل وکلا نے زمان پارک کا رخ کر لیا ہے، پولیس نے وکلا سے ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے اچانک پسپائی اختیار کر لی۔

وکلا کی احتجاجی ریلی جی پی او چوک سے مال روڈ پر پہنچ گئی ہے جس میں ایک ہزار سے زائد وکلا موجود ہیں جنہوں نے ڈنڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں